7 مارچ 2015 - 19:37
عراق میں داعش کے تین امریکی اور اسرائيلی مشیر گرفتار

عراقی ذرائع نے کہا ہے کہ صوبہ نینوا میں داعش کے لیے کام کرنے والے تین امریکی اور اسرائیلی مشیروں کو گرفتار کر لیا گيا ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابقعراق کے ایک سیکورٹی ذریعے نے کہا ہے کہ عراقی فوج کے خصوصی دستے نے صوبہ نینوا میں دہشت گرد گروہ داعش کے ایک آپریشنل مرکز پر قبضہ کر کے ایسے تین فوجی مشیروں کو جن کے پاس امریکی اور اسرائیلی پاسپورٹ تھے اور ایک شخص کو جس کے پاس خلیج فارس تعاون کونسل کے ایک رکن ملک کا پاسپورٹ تھا، گرفتار کر لیا- اس رپورٹ کے مطابق عراقی فوج کے اس خصوصی دستے نے داعش کے خلاف فوجی آپریشن کے دوران ان افراد کو صوبہ نینوا کے علاقے تل عبطہ سے گرفتار کیا-

۔۔۔۔۔۔۔۔

/169